Saturday, March 30, 2019

آئی سی سی نے آسٹریلیا کے خلاف چاروں میچ ہارنے والی قومی ٹیم کو سزا دے دی

 آئی سی سی نے آسٹریلیا کے خلاف چاروں میچ ہارنے والی قومی ٹیم کو سزا دے دی
آئی سی سی کی جانب سے چوتھے ایک روزہ میچ میں سلواوورریٹ پرقومی کرکٹ ٹیم کوجرمانہ کردیا گیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کیا، پاکستان ٹیم کو سلواوورریٹ پرجرمانہ کیاگیا ہے۔

سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ کپتان عماد وسیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کو کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں شعیب ملک کی جگہ عماد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی تھی۔ گرین شرٹس کو پہلے تین میچز کی طرح چوتھے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WB55ka

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times