
ماہرہ خان پاکستان کی موجودہ دور کی صف اول کی اداکارہ ہیں جنہوں نے مقبولیت میں تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے وہ سوشل میڈیا پر بھی اتنی ہی مقبول ہیں جتنی وہ فن کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔
اس بات کا اندازہ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس میں ان کے فالوورز کی تعداد دیگر اداکاراؤں سے زیادہ ہے۔
ٹوئٹر پر ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 1.77 ملین(17 لاکھ 70 ہزار) ہے جو کسی اور پاکستانی اداکارہ کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔
سوشل میڈیا پر بے تحاشا مقبولیت کی وجہ سے ہی ان کی ایک ٹوئٹ کی گونج پاکستان سے نکل کربھارت میں بھی سنائی دیتی ہے اور ماہرہ خان کی رائے کو پاکستان اوربھارت دونوں جگہ اہمیت دی جاتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TtEHLZ
0 comments: