Sunday, March 31, 2019

واٹس ایپ میں نئے حیران کن فیچرز کا اضافہ جلد متوقع

واٹس ایپ
واٹس ایپ کے مداحوں کے لیے خوش خبری ہے کہ اس ایپ نے اب کئی تبدیلیاں کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو دوبارہ حیران کرنے کی ٹھانی ہے جس کے تحت رات کو مسیجنگ اور رابطوں کے لیے نائٹ موڈ اور فنگر پرنٹ سے کھلنے اور بند ہونے کی سہولت بھی پیش کی جارہی ہے۔

واٹس ایپ نے اینڈروئڈ فون کے لیے نیا بی ٹا ورژن کئی جدت کے ساتھ پیش کردیا ہے۔ اب واٹس ایپ بی ٹا 2.19.83 ورژن میں فنگر پرنٹ کی تصدیق اور رات میں استعمال کرنے والا نائٹ موڈ متعارف کروایا گیا ہے جسے کچھ لوگ استعمال کربھی رہے ہیں لیکن جلد ہی اسے پوری دنیا کے لیے ریلیز کیا جائے گا۔

اس ماہ کے اوائل میں فیس بک میسنجر نے نائٹ موڈ کا آپشن پیش کردیا تھا اور اب عین یہی فیچر واٹس ایپ پر بھی جلد پیش کیا جائے گا۔ مختلف ایپس اور سافٹ ویئر کے بی ٹا ورژن پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo نے بعض اسکرین شاٹ پر شائع کیے ہیں جن میں ’ڈارک موڈ‘ بھی شامل ہے۔

اسکرین شاٹ دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ڈارک موڈ ایپ کی ظاہری کیفیت کو مکمل طور پر تبدیل کردیتا ہے تاہم یہ صرف آپ کی آنکھوں کے لیے ہے ناکہ اس موڈ سے فون کی بیٹری کی کچھ بچت ہوسکے گی۔

دوسری جانب فنگر پرنٹ سے تصدیق کرنے والا ایک نظام بھی پیش کیا جارہا ہے جو ٹائم آؤٹ آپشن دیتا ہے جس کی مدت ایک منٹ، دس منٹ اور تیس منٹ ہے تاہم یاد رہے کہ یہ بی ٹا ورژن ہے جسے چند لوگ ہی استعمال کررہے ہیں۔ ان کی آرا کی روشنی میں واٹس ایپ کمپنی نئے ورژن کو بہتر سے بہتر بنائے گی اور جلد ہی اسے پوری دنیا کے لیے پیش کردیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YGkX6z

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times