
ہر سال کی طرح اس بار بھی یوم پاکستان پر اعزازات دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ صدر مملکت نے نمایاں کارکردگی پر سول اور فوجی اعزازات دئیے۔
اس کے علاوہ صدرعارف علوی نےاعلیٰ کارکردگی پر سول اعزازات بھی تقسیم کئے،سول اعزاز پانے والوں میں شعیب سلطان، صدرالدین ہاشوانی، ڈاکٹرعنایت اللہ، عطا اللہ عیسیٰ خیلوی، شمیم احمد شیخ، ڈاکٹرآصف ایم رحمان کو نشان امتیاز دیا گیا، ظہیرایوب بیگ، غلام اصغر، پروفیسر ڈاکٹر تصور ہلال امتیاز پانیوالوں میں شامل ہیں۔
سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم،وقاریونس کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ اداکارہ ریما خان، سنیئر اینکر ارشد شریف صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
نوابزادہ میرسراج خان رئیسانی شہید، محمد ادریس شہید اور اسدعلی کو"ستارہ شجاعت"، مائیکل جینسن اور ڈاکٹرعبدالباری خان کو ہلال امتیاز دیا گیا۔
آزاد جموں کشمیر محمد الیاس خان اور رومانیہ کی وجیہہ حارث کو ستارہ پاکستان کا اعزازعطا کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HD8ICq
0 comments: