Friday, March 29, 2019

بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ وفاقی وزیر مقرر

بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ
انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو پارلیمانی امور کا وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

کابینہ سیکریٹریٹ کی جانب سے گزشتہ روز وزیر اعظم آفس ایک سمری بھیجی گئی تھی جس میں اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی سفارش کی گئی۔

وزیر اعظم نے سمری منظور کرتے ہوئے اسے صدر مملکت کو ارسال کردیا تھا جنہوں نے اعجاز شاہ کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنائے جانے کی تصدیق اپنی ٹوئٹ کے ذریعے کی۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی سفارش پر صدرِ مملکت نے اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق اعجاز شاہ پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ 2004 سے 2008 تک انٹیلی جینس بیورو کے سربراہ رہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2THz4VN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times