Monday, March 4, 2019

توہین آمیز جملہ: فیاض الحسن کی ہندو برادری سے متعلق بیان کی وضاحت اور معذرت

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ہندو برادری سے متعلق بیان کی وضاحت اور اس پر معذرت سامنے آگئی۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان میں موجود ہندو برادری کو مخاطب نہیں کیا بلکہ ان کا مخاطب نریندر مودی، بھارتی افواج اور انڈین میڈیا تھا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ان کے ریمارکس سے پاکستان میں موجود ہندو برادری کی دل آزاری ہوئی تو وہ اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

مزید پڑھئے: احمقانہ بیان، فیاض الحسن کے ہندو برادری کیلئے توہین آمیز الفاظ پر تحریک انصاف کا نوٹس

انہوں نے مزید کہا 'میرا مخاطب قطعی طور پر پاکستانی ہندو کمیونٹی نہیں تھی، جو بھی میرے وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کو منہ توڑ جواب دوں گا'۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میرے خون کا آخری قطرہ بھی وطن کے لیے حاضر ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2C3D2SA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times