
محمد اسلم خان نے کہا کہ نجی شعبہ کو ایل این جی کی درآمد کی اجازت نہ دینے سے سرکاری گیس کمپنیوں کو فری ہینڈ ملا ہوا ہے جو اپنے ناجائز منافع کی خاطر عوام اور معیشت کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیس کا شعبہ مسلسل مصنوعی بحران کا شکار ہے،سابقہ حکومت نے ایل این جی کی درآمد میں نجی شعبہ کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی تھی تاکہ صارفین کو سستی گیس مل سکے۔
اس منصوبے پر دو درجن سے زیادہ کمپنیوں نے اس شعبہ میں سرمایہ کاری کی ، مگر بیوروکریسی اپنی مناپلی چھوڑنے پر تیار نہیں ہوئی اور اس نے سازشوں کا بازار گرم کر دیا ، جس کا نوٹس لیا جائے ۔
ان کا موقف تھا کہ اگر نجی شعبہ کو ایل این جی درامد کرنے کی اجازت دے دی جائے تو اس ایندھن کی قیمت کم ہو جائے گی ، جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Hepsjx
0 comments: