
تاہم اب پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر تنخواہیں بڑھانے کے اقدام کو بہترین قراردیا ہے اور اس پر ڈٹ گئے ہیں ۔
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے، حلقے میں سے آنے والے لوگوں اور ملازمین کا خرچہ بھی اٹھانا ہوتا ہے، اراکین پنجاب اسمبلی کے مطالبے پر بل پاس کیا گیا ہے۔
ڈپٹی سپیکر کا کہناتھا کہ کیا جو پہلے پیکج تھا اس میں لاہور میں گزار ہو سکتا ہے، اس وقت ملکی حالات کو دیکھ لیں، معیشت کی حالت ٹھیک نہیں ہے، ڈالر کہاں پہنچ گیا ہے، ان حالات میں ایک ممبر کی عزت دار طریقے سے تنخواہ بڑھ جائے تو وہ گزار کر سکتا ہے ۔
صحافی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے تنخواہوں میں اضافے پر بیان پر رد عمل دینے کیلئے کہا گیا تو دوست مزاری نے کہا کہ میں نے عمران خان کا ٹویٹ نہیں دیکھا ہے جس پر صحافی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا جس پر ڈپٹی سپیکر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی غلط اقدام نہیں ہے اور میں اسے غلط اقدام نہیں سمجھتا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UBiQyC
0 comments: