Friday, March 29, 2019

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کروانے کے لئے دفتری اوقات بڑھا دیے

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کروانے کے لئے دفتری اوقات بڑھا دیے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام بڑے ٹیکس دہندگان یونٹوں، کارپوریٹ ریجنل ٹیکس دفاتر اور ریجنل ٹیکس دفاتر کو ٹیکس دہندگان کو ٹیکسوں کی ادائیگی اور گوشوارے جمع کروانے میں سہولت فراہم کرنے کے لئے آج اور کل دفتری اوقات بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

انہیں آج دفاتررات آٹھ بجے جبکہ کل رات دس بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف بی آرنے چیف کمشنرزان لینڈریونیوکوسٹیٹ بنک اورنیشنل بنک کی مجازشاخوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ ان شاخوں کے ذریعے سٹیٹ بنک کی متعلقہ برانچوں کو جمع کرائے گئے ٹیکسوں کی منتقلی اس مہینے کی تیس تاریخ تک یقینی بنائی جاسکے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TJeWCq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times