
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق وانگ یی نے نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس کے دوران پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ‘چین نے کشیدگی سے بچنے، واقعے کا جائزہ لینے اور معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے کے لیے شروع سے ہی تحمل اور برداشت پر زور دیا’۔
وانگ یی نے پاکستان کو ‘آئرن برادر’ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان اور بھارت ‘بحران کو ایک موقع سمجھ کر ایک دوسرے سے مل لیں گے’۔
اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک-بھارت کشیدگی میں کمی کے حوالے سے کہا تھا کہ امریکا سمیت دوست ممالک چین، سعودی عرب، روس، متحدہ عرب امارات، ترکی اوراردن کی ‘پس پردہ سفارتی’ کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے خطرات کو ختم کرادیا کیونکہ ایک موقع پر حالات اسی نہج پر پہنچ گئے تھے۔
چینی وزیرخارجہ نے اپنی پریس بریفنگ میں دونوں ایٹمی ممالک پر زور دیا کہ وہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکال لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘جب کشیدگی کے نتیجے میں مذاکرات کے ساتھ ساتھ عدم اتفاق کے خاتمے کے لیے خیر سگالی کے طور پر راستے نکلے ہوں تو ہم تعاون کے ذریعے ایک اچھا مستقبل بناسکتے ہیں’۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EXYElh
0 comments: