
ان خیالات کا اظہار اسدعمر نے قومی مالیاتی ایوارڈ کا اجلاس ختم ہونے پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا وفاق سے فنڈ نہ ملنے کا بیان سیاسی اعتراض ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ قومی مالیاتی ایوارڈ بجٹ سے پہلےتشکیل نہیں پا سکے گا، آئندہ بجٹ پچھلے مالیاتی ایوارڈ کے مطابق ہی بنے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق مالیاتی ایوارڈ سے متعلق مذاکرات بڑے خوش آئند رہے، کسی صوبے کی جانب سے ٹھوس اعتراضات نہیں آئے، نویں مالیاتی کمیشن میں صوبوں کاحصہ کم نہیں کیا جائے گا، آئین میں صوبوں کا جو حصہ درج ہے اسے کم نہیں کیا جا سکتا۔
انھوں نے کہا کہ مالیاتی کمیشن میں ردو بدل کی باتیں سیاسی ہیں، سابقہ حکومتوں کے دورمیں بھی ٹیکس وصولی کم رہی، این ایف سی ایوارڈکی تشکیل آئی ایم ایف سے مشروط نہیں۔
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 بلین ڈالر کم ہوکر فروری میں395 ملین پرآگیا، 25 ہزارروپے کی منتقلی پر ٹیکس کی خبریں سفید جھوٹ ہیں، نان فائلرپرٹیکس لگےگافائلرپرکوئی ٹیکس نہیں۔
اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ آئندہ بجٹ عوام دوست ہوگا،عوام دوست بجٹ کے حوالے سے ہر کسی کی اپنی تشریح ہے، میں سمجھتا ہوں بجٹ عوام دوست ہی ہونا چاہیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HQ7cNA
0 comments: