Sunday, March 24, 2019

جاوید اختر اپنا نام دیکھ کر آگ بگولہ

بھارتی شاعر جاوید اختر
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ کے پوسٹر میں اپنا نام دیکھ کر معروف فلم ساز اور شاعر جاوید اختر برہم ہوگئے۔

جاوید اختر نے فلم کے جاری کیے گئے پوسٹر کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور لکھا کہ اگرچہ انہوں نے فلم کے کسی گانے کی شاعری نہیں لکھی پھر بھی ان کا نام شاعر کے طور پر شامل کیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے نریندر مودی کی زندگی پر بنائی گئی فلم کے گانوں کی شاعری نہیں لکھی۔

فلم کی ٹیم کی جانب سے جاری کیے گئے پوسٹر میں جہاں فلم کی کاسٹ، ہدایت کار، فلم کی کہانی لکھنے والے اور دیگر تکنیکی ٹیم ارکان کے نام شامل ہیں، وہیں فلم کے گانوں کی شاعری لکھنے والے شخص کا نام بھی شامل ہے۔

جاوید اختر کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پوسٹر میں ان کا نام بطور شاعر پڑھا جا سکتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Tq1cwd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times