Wednesday, March 20, 2019

غیر اخلاقی اشتہارات لگانے پر آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف درخواست دائر

غیر اخلاقی اشتہارات لگانے پر آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف درخواست دائر
آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف غیراخلاقی اشتہارات لگانے پر ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

غیر اخلاقی اشتہارات لگانے پر آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست گزار راشد عمر ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف پیش کیا ہے کہ نجی ٹیکسی کمپنی نے غیر اخلاقی اشتہار لگا کر قانون کی خلاف ورزی کی، اس کے اشتہارات سے شہریوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

درخواست میں سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکریٹری داخلہ، پیمرا اور ٹیکسی سروس کریم کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق غیراخلاقی اشتہارات ممنوع ہیں، عدالت غیر اخلاقی اشتہارات روکنے کا حکم جاری کرے اور سیکرٹری داخلہ اور پیمرا کو قوانین کی عملداری یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز قبل نجی ٹیکسی سروس کے ایک متنازعہ اشتہار کو سوشل میڈیا شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور صارفین کی جانب سے ٹیکسی سروس کریم کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا جس کے بعد مجبوراً ٹیکسی سروس کو اپنا اشتہار ہٹانا پڑا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ct12hW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times