Tuesday, March 26, 2019

وطن عزیز میں امن و استحکام اور روز مرہ کے ‏معمول کی مکمل بحالی کیلئے پرعزم ہیں: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں امن و استحکام اور روز مرہ کے ‏معمول کی مکمل بحالی کیلئے پرعزم ہیں۔ سی پیک پورے علاقے کی تیز تر ترقی کا زینہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چوتھی پاکستان برطانیہ ‏اسٹیبیلائزیشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ‏جیو اسٹریٹیجک صورتحال اور پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے بخوبی ‏آگاہ ہیں۔ دائمی امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں۔

بعد ازاں جنرل ‏قمر جاوید باجوہ سے برطانوی فیلڈ آرمی کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی اور سلامتی کے معاملات اور پیشہ ورانہ امور و باہمی تعاون کے فروغ ‏پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ur9mdO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times