
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اہم ملاقات کی،ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھے گا۔
الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری کے معاملے پر وزیر خارجہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے،اس کے علاوہ ملاقات میں اپوزیشن کے تحفظات دور کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر شاہ محمود قریشی کو دوبارہ اپوزیشن سے رابطے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن کے تحفظات دور کئے جائیں۔
وزیر اعظم ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا کہ اپوزیشن رہنما جہاں چاہیں گے، انہیں بریفنگ دی جائے گی،اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ اپوزیشن کو قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں بریفنگ دینے کو تیار ہوں اس کے علاوہ پارلیمانی رہنماؤں کے علاوہ پورے ایوان کو بھی بریفنگ دینے کو تیار ہوں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OuJeIi
0 comments: