Friday, March 22, 2019

وزیراعظم نریندر مودی کا عمران خان کو یوم پاکستان پر نیک خواہشات کا پیغام

وزیراعظم نریندر مودی کا عمران خان کو یوم پاکستان پر نیک خواہشات کا پیغام
زیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر وزیراعظم پاکستان کو میسج کر کے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یوم پاکستان کے حوالے سے میسج کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی نے کہا کہ ‘پاکستان کے قومی دن پر میں پاکستانی عوام سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔

مودی کا کہنا تھا کہ’ وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے عوام مل کر امن اور خوش حالی کے لیے کام کریں’۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‘دہشت گردی اورجارحیت سے پاک ماحول کے لیے مل کر کام کرنے کا وقت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Jy42jj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times