Thursday, March 14, 2019

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نیب کے نشانے پر

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نیب کے نشانے پر
نیب نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی اور دیگر کیخلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیرقانونی بھرتیوں کے حوالے سے نیب انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی۔

جس میں نیب نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کو ملزم نامزد کردیا۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ رؤف صدیقی اور دیگر کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ثابت ہورہا ہے۔

رؤف صدیقی اور دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے معاملہ ہیڈ کوارٹر ارسال کردیا ہے۔

عدالت نے ریفرنس دائر کرکے 2 مئی تک رپورٹ طلب کرلی۔ نیب کے مطابق رؤف صدیقی کیخلاف اپنے دور وزارت میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UDvFbG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times