
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 2 روز تک جاری رہنے والی بارش اور برفباری کا سلسلہ رک گیا ہے۔ صوبے بھر میں کئی روز بعد سورج پوری آب و تاب سے نکل آیا ہے تاہم کئی رابطہ سڑکیں بند ہیں جس کی وجہ سے ذرائع آمدورفت بحال نہیں ہوسکے۔
شاہ نورانی کے پہاڑی علاقوں سے بارشوں کے ریلے حب ڈیم میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ نوشکی میں برساتی پانی سے خیصار ندی پر قائم رابطہ پل اور کشنگی کے مقام پر متاثر ہونے والی ریلوے لائن کی بحالی کا کام جاری ہے، قلعہ عبداللہ، چمن، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی میں درجنوں مکانات متاثر ہوئے ہیں۔
کوئٹہ سے زیارت اورسنجاوی جب کہ زیارت شہر کا کواس، وام اور ورچوم سے زمینی رابطہ بدستور منقطع ہے۔ دکی میں کوئلے کی کانوں میں سیلابی ریلا داخل ہونے کے باعث کانکنی کو نقصان پہنچا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IM0324
0 comments: