
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاؤ پروگرام آج سے شروع ہوگا، غربت مٹاؤ پروگرام کا نام “احساس اورکفالت” رکھا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وزیراعظم عمران خان آج پروگرام باقاعدہ آغاز کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات میں پروگرام کی اصولی منظوری دی تھی، ابتدائی مرحلے میں ایک سو بیس ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، پروگرام کے زریعے بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد دی جائے گی جبکہ خواجہ سراؤں اور معذورافراد کو بھی خصوصی پیکج دیئے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے پہلا بڑا قدم اٹھا رہے ہیں، عوام کااحساس ریاست کی اولین ترجیح ہے، غربت میں کمی کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائیں گے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ فلاحی ریاست کا تصور عوام کے احساس کے بغیر نامکمل ہوگا، چین کے تجربات سے استفادے کی پوری کوشش کریں گے۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے پہلے مرحلے کے آغاز کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارغربت میں کمی کا پروگرام لارہےہیں، ہماری ہرپالیسی کامحورغربت ختم کرنا ہوگا چاہے جو بھی پالیسی ہو۔
خیال رہے 5 نومبر کو وزیرِ اعظم عمران خان نے چینی شہر شنگھائی میں ’پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین نے جو کچھ 70 سال میں حاصل کیا کوئی اور ملک حاصل نہیں کر سکا، چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔
وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب میں غربت کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے بڑا پیکج لا رہے ہیں، انسانی وسائل کی ترقی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، کیوں کہ ہمیں ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WsPsLh
0 comments: