Tuesday, March 26, 2019

امن دشمنوں نے بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ کو دہشت گردانہ کارروائی کا نشانہ بنا ڈالا

 بلوچستان یونیورسٹی
 کوئٹہ میں امن دشمنوں نے بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ کو اپنی دہشت گردانہ کارروائی کا نشانہ بنا ڈالا اور حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

کوئٹہ کے سریاب روڑ پر نامعلوم دہشت گردوں کی انسانیت سوز کارروائی میں بلوچستان یونیورسٹی کے سپریٹنڈنٹ جاں بحق ہو گئے۔

نا معلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ یونیورسٹی جا رہے تھے۔ جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے

فائرنگ کا واقعہ دکانی باباپل کے قریب پیش آیا۔ سپریٹنڈنٹ کو سینے میں چار گولیاں لگیں۔

موٹر سائیکل سوار واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کردی۔ اور دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FnpTEw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times