
سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس کی جلد سماعت کیلئے پہلے بھی درخواست دائر کی تھی، پہلی درخواست میں 6 مارچ کو ضمانت کا کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی، عدالت پہلے 6 مارچ کو کیس مقرر کرنے کی استدعا مسترد کر چکی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معاملے کی نزاکت اور بگڑتی صحت کے سبب درخواست کو رواں ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے نوازشریف کی درخواست مسترد کرچکی ہے جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
سپریم کورٹ گزشتہ ہفتے نوازشریف کی ضمانت کی درخواست جلد سننے کے لیے دائر کی جانے والی درخواست کو بھی مسترد کرچکی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XJurNY
0 comments: