
سابق صدرآصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورجعلی اکاﺅنٹس کیس میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ، آصف زرداری اورفریال تالپورکی درخواست ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ ضمانت 10 اپرئل تک منظور کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جعلی اکاﺅنٹس کیس میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت جاری ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی ڈویژن بنچ سماعت کررہا ہے، بنچ میں جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی شامل ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظورکی جائے۔
درخواست میں نیب انکوائریزکی فہرست فراہم کرنےکی بھی استدعاکی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CEIV9a
0 comments: