
آئی سی سی نے جنوبی افریقہ اور سری لنکا اور آسٹریلیا اور بھارت سیریز ختم ہونے پر تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق پوائنٹس کی کمی بیشی کے باوجود تمام ٹیموں کی پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ انگلینڈ ایک سو تئیس پوائنٹس پہلے تین پوائنٹس کے فرق سے بھارت دوسرے نمبر پر ہے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ یکساں ایک سوبارہ پوائنٹس لیکر تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیاکے ایک سوتین پوائنٹس اورپانچویں پوزیشن ہے۔ پاکستان صرف ایک پوائنٹ کی کمی سے چھٹے نمبرپر ہے۔
بیٹنگ میں ویرات کوہلی، روہت شرما اور راس ٹیلر پہلی تین پوزیشن پر فائز ہیں۔ کونٹن ڈی کوک چار درجہ ترقی پا کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ ڈوپلیسی پانچویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے بابراعظم چھٹے اور فخر زمان آٹھویں نمبر پر ہیں۔ مارٹن گپٹل دس درجہ ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔ پاکستان کے امام الحق پندرہویں پوزیشن پر ہیں۔
بولنگ میں جسپریت بمرا نمبر ون بولر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے افغان راشد خان سے دوسری پوزیشن چھین لی۔ عمران طاہر سات درجہ اوپر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ کیگیسوربادہ کی پانچویں پوزیشن ہے۔ کلدیپ یادو دو درجہ نیچے چھٹے نمبر پر چلے گئے۔ پاکستان کے حسن علی کی تیرہویں پوزیشن ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FiDhLm
0 comments: