Monday, March 11, 2019

انٹرنیٹ پر پابندیوں کے خلاف روس میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

انٹرنیٹ پر پابندیوں کے خلاف روس میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ
روس میں ہزاروں افراد نے انٹرنیٹ پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کی پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیا جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ مکمل سینسر شپ کا روپ دھار کر ملک کو دنیا سے منقطع کردیں گی۔

پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں سائبر سیکیورٹی کے سلسلے میں روسی انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر ملکی سرورز تک موڑنے سے روکنے کے لیے بل پیش کرنے کے بعد ماسکو میں بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مذکورہ اقدام کو ناقدین نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے آنلائن مواد کو کنٹرول کی تازہ کوشش قرار دیا جس کے بارے میں کچھ افراد نے ملک کے نیٹ ورکس کو شمالی کوریا کی طرح مکمل تنہائی میں جانے کا خطرہ ظاہر کیا۔

اس حوالے سے کچھ رضاکاروں کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ اور میڈیا کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں اور موسیقی سے وابستہ افراد کی بات سننے کے لیے 15 ہزار سے زائد افراد اکٹھا ہوئے، واضح رہے کہ موسیقاروں نے بھی حالیہ مہینوں میں حکومتی دباؤ کی شکایات کیں ہیں۔

اس بارے میں سے انٹرنیٹ کی آزادی کے لیے کام کرنے والے سائیبیریا کے ایک کارکن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادی محدود کررہی ہے جس میں انٹرنیٹ کی آزادی بھی شامل ہے میں یہ آپ کو اسلیے بتاسکتا ہوں کیوں کہ میں ایک ٹوئٹ کرنے کے جرم میں ایک ماہ تک جیل میں رہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے متعدد افراد کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کیا، ایک رپورٹر نے دیکھا کہ ریلی میں داخل ہونے والے ایک شخص کو ہاتھوں اور پاؤں سے کھینچ کر لے جایا جارہا ہے۔

اس بارے میں ٹیلی گرام کی معروف میسیجنگ ایپلکیشن، جسے روسی حکام متعدد مرتبہ بلاک کرنے کی کوشش کرچکے ہیں، نے اپنے صارفین سے ریلی میں شرکت کرنے کی درخواست کی تھی۔

مذکورہ ایپلکیشن کے آفیشل اکاؤنٹ پر روسی زبان میں لکھے گئے ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ ’بل کا مقصد روس کو باقی دنیا سے منقطع کرنا ہے، جس کے بعد وہ غیر ملکی سماجی نیٹ ورکس اور میسینجرز کو بلاک کرسکتے ہیں، یہ بل ایک مکمل سینسر شپ ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TL6ZAE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times