
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ آفس نے ماڈل ایان علی کی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا ہے کہ درخواستگزار ایان علی پاکستان میں موجود نہیں ہے لہٰذا ان کی پاکستان میں عدم موجودگی میں درخواست کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا جا سکتا۔
گزشتہ روز ماڈل ایان علی نے وکیل آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے کسٹم عدالت سے اپنے وارنٹ گرفتاری واپس لیے جانے کی درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے ٹرائل عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں، اس کیلئے انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے کسٹم عدالت میں ہیش ہونے کا موقع دیا جائے۔
درخواستگزار کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے، لہٰذا کسٹم عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں مسلسل غیر حاضری پر ڈالر کوئین ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XXUzVJ
0 comments: