
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشی رضوان نے تھانہ جھنگ بازار سے پولیس کو اطلاع کی کہ اس کے سات سالہ بیٹے اذان نے گھر میں پڑے اس کے پستول کو کھلونا سمجھ کر اپنی ماں حنا پر گولی چلا دی ہے۔
سینے پر گولی لگنے سے شدید زخمی 26 سالہ حنا فاطمہ الائیڈ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا جبکہ مقتولہ حنا کے شوہر رضوان کو حراست میں لے کر تفیش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ حنا فاطمہ کی بہن نوشین نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے بہنوئی رضوان نے حنا کو قتل کیا ہے، رضوان اس کی بہن حنا فاطمہ کو اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا، ایک سال پہلے بھی رضوان نے حنا فاطمہ پر فائرنگ کی تھی۔
نوشین کا کہنا تھا حنا اپنے اوپر شوہر کے تشدد کی تصاویر بھی مجھے بھیجتی تھی، میری بہن نے بچوں کی وجہ سے رضوان سے علیحدگی اختیار نہیں کی تھی۔
مقتولہ کی بہن نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ ملزم کو سزا دلا کر ہمیں انصاف فراہم کریں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Fq2sL4
0 comments: