
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے علاقے ڈینز ایونیو کی النور مسجد میں حملہ آور نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی مسجد میں تھے۔
فائرنگ کے واقعے میں بنگلادیشی کرکٹرز محفوظ رہے جس کی تصدیق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی کی ہے۔
کیویز بورڈ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے باہمی رضا مندی سے فیصلہ کیا ہے کہ کل کھیلا جانے والا ہیگلے اوول ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔
کیویز بورڈ نے تصدیق کی کہ دونوں ٹیمیں اور اسٹاف محفوظ ہے۔
Our heartfelt condolences go out to the families and friends of those affected by the shocking situation in Christchurch. A joint decision between NZC and the @BCBtigers has been made to cancel the Hagley Oval Test. Again both teams and support staff groups are safe.
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) March 15, 2019
ہیگلے اوول ٹیسٹ کی منسوخی کے بعد بنگلادیش کا دورہ نیوزی لینڈ بھی ختم ہوگیا جس کے بعد مہمان ٹیم نے واپسی کے انتظامات شروع کردیے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق کھلاڑی اس وقت کرائسٹ چرچ میں سخت پریشانی میں ہیں جن کی واپسی کے لیے سفری انتظامات ہنگامی بنیادوں پر کیے جا رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HAuHJq
0 comments: