Sunday, March 3, 2019

پاکستان سپر لیگ: لاہور میں شیڈول تمام میچز کراچی منتقل ہونے کا امکان

پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں شیڈول تمام میچز کراچی منتقل ہونے کا امکان ہے
پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں شیڈول تمام میچز کراچی منتقل ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز کراچی میں ہوں گے، میں نے 2 میچز مانگے تھے اب تو سارے مل گئے ہیں۔

صحافی نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ 'پی ایس ایل کے میچز کراچی میں شفٹ کئے جارہے ہیں سندھ حکومت کیا کررہی ہے'؟ جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس میں کراچی کے ہر شخص سے تعاون چاہوں گا، اپنی طرف سے ہر ممکن تیاری کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے میچز کراچی منتقل کرنے کے دعوے سے قبل چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تمام فرنچائز مالکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے میچز شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہوں گے اور کسی بھی کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل سمیت 8 میچز پاکستان میں کھیلیں جائیں گے جن میں سے 3 لاہور اور فائنل سمیت 5 میچز کی میزبانی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو دی گئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VuCRqA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times