Thursday, March 21, 2019

نیوزی لینڈ: سرکاری ریڈیو اورٹیلی ویژن پر براہ راست اذان اور نماز جمعہ نشر

کرائسٹ چرچ میں گزشتہ ہفتے دہشت گردحملے میں شہید ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نیوزی لینڈ میں سرکاری ریڈیو اورٹیلی ویژن پربراہ راست نماز جمعہ نشرکی گئی
کرائسٹ چرچ میں گزشتہ ہفتے دہشت گردحملے میں شہید ہونے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے نیوزی لینڈ میں سرکاری ریڈیو اورٹیلی ویژن پربراہ راست نماز جمعہ نشرکی گئی۔کرائسٹ چرچ میں النورمسجدکے سامنے ہیگلے پارک میں جمع ہزاروں افراد میں وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن بھی موجودتھیں۔

نمازجمعہ کے اجتماع میں جس میں سرپراسکارف رکھے ہوئے خواتین بھی موجودتھیں۔ انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ مسلمانوں کے غم میں برابر کاشریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ مصیبت اورغم کی اس گھڑی میں نیوزی لینڈ کے تمام شہری آپ کے ساتھ ہیں۔

جیسنڈاآرڈرن نے اس موقع پرحضرت محمدۖ کی حدیث بھی پڑھی انکی تقریر کے بعددومنٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

امام مسجد ،امام Fouda نے جمعہ کے خطبے میں کہاکہ ہم دلی طورپرافسردہ اورغمگین ہیں لیکن ہم ہمت نہیں ہارے۔ ہم متحد ہیں اور کسی کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سوگوارخاندانوں کاذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے پیاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور شہداء نے اپنے خون سے نئی امید کی آبیاری کی ہے۔

پیش امام نے محبت اورہمدردی کے اظہارپرلوگوں ،حکومت اوروزیراعظم جسینڈاآرڈرن کا بھی شکریہ اداکیا۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے قائدانہ کردار کاشکریہ ادا کیا جوعالمی رہنمائوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ میں دہشت گردحملے کے شہداء کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے اذان جمعہ براہ راست نشرکی گئی۔

وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن نے گزشتہ جمعے کو دہشت گرد حملے میں نشانہ بننے والی دومیں سے ایک مسجد النورکے قریب سوگواروں سے ملاقات کی ۔اس موقع پردومنٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔

نمازجمعہ کے بعدحملے میں جاں بحق متعددافرادکی تدفین کی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ToRQkz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times