Friday, March 22, 2019

نیوزی لیند کی تاریخ میں پہلی بار خواتین حجاب پہن کر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

نیوزی لیند کی تاریخ میں پہلی بار خواتین حجاب پہن کر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتی دکھائی دیں
جہاں اس ساںحے نے مسلمانوں کو تکلیف پہنچائی، وہیں نیوزی لینڈ کا عوام بھی اس سانحے کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتا دکھائی دیا۔

جہاں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس سانحے کے بعد اسلامی لباس پہن کر متاثرین کے اہل خانہ کے ہاں پہنچی تھیں اور وہاں کے عوام نے مسلمانوں کی مساجد کی سیکیورٹی دی تھی۔

وہیں اب ان حملوں کو ایک ہفتہ گزرنے پر نیوزی لینڈ کے اخبارات نے بھی شہدا کو سلام اور خراج تحسین پیش کیا، ساتھ ہی پولیس، عوام، صحافی اور حکومتی نمائندے بھی مسلمانوں سے اظہار یکہجتی کرتے دکھائی دیے۔

نیوزی لیند کی تاریخ میں پہلی بار غیر مسلم خواتین نیوز کاسٹرز اور ٹی وی میزبانوں نے پروگرامات کے دوران حجاب پہنا۔

اسی طرح تاریخ میں پہلی خواتین نیوز کاسٹرز حجاب میں نظر آئیں اور مسلمان خواتین سے اظہار یکجہتی کرتی دکھائی دیں۔

لیڈی پولیس اہلکارز نے بھی پہلی بار حجاب پہن کر نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کی خدمات سر انجام دیں اور کئی غیر مسلم صحافیوں سیاستدانوں، سماجی کارکنان اور عام افراد نے زندگی میں پہلی بار نماز ادا کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FtRYvn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times