
مقامی ہوٹل میں امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ غریب اور امیر کے درمیان فرق کو کم کرنے کا سب سے موثر ذریعہ فروغ تعلیم ہے،وزیراعظم پاکستان اسی ویژن پر کاربند ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی 80فیصد سرکاری مصروفیات تعلیم وصحت کے شعبوں کی ترقی کے لئے صرف ہوتی ہیں ۔
صمصام علی بخاری نے کہا کہ مقام شکر ہے کہ ہمیں ایسا وزیراعظم نصیب ہوا ہے جو گرین پاکستان، تعلیم یافتہ نوجوان نسل اور صحت مندقوم کے لئے پوری شد و مدسے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ زیور تعلیم سے آراستہ بچوں سے ملک و قوم اور والدین کو بڑی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں کیونکہ یہی نوجوان نسل مستقبل کی معمار اورہماری آنے والی قیادت ہے، کچھ مایوس لوگ کہتے ہیں کہ کچھ نہیں بدلے گا ایسے لوگوں کو باور ہونا چاہیے کہ ملک کے وزیر اعظم کی نیت صاف اور وہ محروم طبقوں کی محرومیاں دور کرنے کے لئے پرعزم ہے،ہمارے وزیراعظم نے ملک کو درست سمت پر ڈال دیا ہے، ہماری معاشی مشکلات عارضی ہیں اور ملک کا مستقبل نہایت روشن ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ENDTYa
0 comments: