Tuesday, March 12, 2019

پاکستان اور ترکمانستان نے تاپی گیس لائن منصوبے کے حتمی معاہدے پر دستخط کر دیئے

پاکستان اور ترکمانستان نے تاپی گیس لائن منصوبے کے حتمی معاہدے پر دستخط کر دیے
پاکستان اور ترکمانستان نے تاپی گیس لائن منصوبے کے حتمی معاہدے پر منگل کے روز اسلام آباد میں دستخط کیے ہیں۔

معاہدے پر سیکرٹری پٹرولیم میاں اسد حیاء الدین اور تاپی پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو نے دستخط کیے۔ وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر جلد اور کامیابی سے عملدرآمد کے لئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال پاکستان میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے وفاقی وزیر کو منصوبے پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اپنی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے بارے میں پاکستان کے مسلسل عزم اور گہری دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے منصوبے کی بھرپور حمایت پر پاکستان کی تعریف بھی کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HjlAh4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times