
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شہریار آفریدی نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا اور یہ آپریشن نیشنل ایکشن پلان 2014 کے تحت کیا جارہا ہے۔
Operation against proscribed organisations as per National Action Plan 2014 (NAP) shall continue till achievement of objectives. Efforts to accelerate progress on complete NAP are being pursued.
— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) March 6, 2019
حکومت نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ کالعدم جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبدالروف اور بیٹے حماد اظہر سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے شہریار آفریدی اور سیکریٹری داخلہ اعظم سلمان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ زیر حراست افراد میں مسعود اظہر کے بیٹے حماد اظہر اور بھائی مفتی عبدالرؤف شامل ہیں، مفتی عبدالرؤف اور حماد اظہر کے نام بھارت کے ڈوزیئر میں شامل ہیں، جن افراد کو حراست میں لیا گیا ان سے تفتیش کی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tOspyu
0 comments: