
اداکار شان ان دنوں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سرگرم ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اداکارہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر سے متعلق ٹوئٹ کرکے دوسروں کو خود پر تنقید کرنے کا موقع دے دیا۔
بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے عاصم اظہر نے اپنے اور ہانیہ کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سوال پر میرا دل بہت تیزی سے دھڑک رہا ہے مجھے ایسا لگتا ہے ہانیہ وہ انسان ہے جو میری زندگی میں بہت سی مثبت چیزیں لے کر آئیں۔
اداکار شان کوعاصم کا ہانیہ کے بارے میں بات کرنا بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے عاصم اظہر کو اپنے اور ہانیہ کے رشتے کے احترام کا درس دیتے ہوئے کہا ’’عزت کی تلاش کرو، توجہ کی نہیں کیونکہ عزت زیادہ دیر تک قائم رہنے والی چیز ہے۔‘‘
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) March 23, 2019
سوشل میڈیا صارفین کو اداکار شان کا ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے نجی معاملے میں مداخلت کرنا بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے شان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا شان کیوں آپ لولی ووڈ کی ’’پھپھو‘‘ بننے کی کوشش کررہے ہیں، کیا آپ اپنے کیریئر کا اختتام ہوتا دیکھ کر خوفزدہ ہیں اور ہر معاملے میں اپنی ٹانگ اڑاکر میڈیا میں بنے رہنے کی کوشش کررہے ہیں؟
جب کہ ایک اور صارف نے شان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا بہتر ہے آپ عزت تلاش کریں توجہ نہیں، کیونکہ آپ ہانیہ اور عاصم کے معاملے میں ٹانگ اڑا کر توجہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جب کہ ایک اور صارف نے بھی شان سے یہی سوال کیا۔
Never brother I don’t need to ...it’s just that it’s very personal to be discussing it on a public forum.. respect for your loved one comes first .. that’s all
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) March 23, 2019
اداکار شان بھی کہاں چپ رہنے والے تھے انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا ’’میرے بھائی مجھے توجہ حاصل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، میں صرف یہ کہنا چاہتا تھا کہ اپنے رشتے سے متعلق عوامی فورم پر بات کرنا صحیح نہیں ہے، جس سے آپ محبت کرتے ہیں پہلے اس کی عزت کریں، بس یہی کہنا چاہتا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HJfneq
0 comments: