
ماڈل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، درخواست میں کہا الزامات کا سامنا کرنے کے لیے پیش ہونا چاہتی ہوں، وارنٹ گرفتاری واپس لیےجائیں۔
تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائی کورٹ درخواست دائر کردی، دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے ٹرائل عدالت پیش ہونا چاہتی ہیں۔ بے گناہی ثابت کرنے کے لئے کسٹم عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے، استدعا ہے کہ کسٹم کورٹ کے جاری وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔
یاد رہے 9 مارچ کو کسٹم عدالت نے پیش نہ ہونے پر ایان علی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Heh6rZ
0 comments: