
شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپتے!۔
اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔
حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔ مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ کیوں نہیں کانپتے!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 1, 2019
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ:
Petrol/diesel/electricity prices skyrocket;meteoric rise in gasbills cripples 90 pc of Pakistan;33 pc devaluation of rupee,hike in centralbank’s policyrate by 450 points!Welcome to high-delivery #NayaPakistan.Brings IMF to your doorstep even before signing. One tabdeeli at a time
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) April 1, 2019
یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6، 6 روپے فی لیٹر جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3،3 روپے اضافہ کیا ہے۔
حکومت نے مارچ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YGUlme
0 comments: