Sunday, March 31, 2019

بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنا اسے بند کرنے کی لانگ ٹرم سازش ہے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنا پروگرام کو بند کرنے کی لانگ ٹرم سازش ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنا ایک سازش ہے، یہ لوگ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ اور سیہون میں بینظیر انکم سپورٹ کی رقم نہ ملنے پر خواتین احتجاج کر رہی ہیں، یہ لوگ عوام دشمن اور غریب دشمن لوگ ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ لانگ ٹرم سازش ہے، پہلے نام تبدیل کریں گے اور پھر رقم کم کریں گے جس کے بعد یہ پروگرام بند کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے پیسہ ضائع ہو رہا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ملک کا سب سے اچھا پروگرام ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ناصرف خواتین مضبوط ہو رہی ہیں بلکہ معیشت کو بھی طاقت مل رہی ہے۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ارسا سندھ کے ساتھ ناانصافی کر رہا ہے، وفاقی حکومت کے رویے کی وجہ سے ہمیں ترقیاتی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے

انہوں نے کہا کہ پانی کی چوری روکیں گے اور پانی کی بچت کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2COsA1B

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times