Thursday, March 28, 2019

پنجاب کے کئی شہروں میں ٹائیفائیڈ کے مرض میں غیر معمولی اضافہ

پنجاب کے کئی شہروں میں ٹائیفائیڈ کے مرض میں غیر معمولی اضافہ
لاہور سمیت پنجاب میں 2 ماہ میں ٹائیفائیڈ کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ جنوری سے فروری تک 7 ہزار 345 مریض ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 2 ماہ میں ٹائیفائیڈ کے 57 ہزار 716 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں لاہور سرفہرست ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری سے فروری تک 7 ہزار 345 مریض ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ جب کہ شیخوپورہ میں ٹائیفائیڈ کے 5 ہزار 530 اور اوکاڑہ میں 3 ہزار 483 کیسز سامنے آئے ہیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت دی کہ ٹائیفائیڈ سے بچنے کےلیے پانی اُبال کر پیئیں اور مضر صحت غذا سے اجتناب کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FHkxWc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times