Monday, March 25, 2019

عمران خان کا بیان عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ (ن) ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اب این آر او کی جھوٹی رٹ لگا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔

وزیراعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وزیراعظم کے بیان کے ردعمل میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اب این آر او کی جھوٹی رٹ لگا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، عمران صاحب آپ نیب اور این آر او کی رٹ لگا کراپنی نااہلی چھپانے کے لئے اپوزیشن کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیان عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے، عمران خان 5 سال سے نواز شریف اور شہباز شریف کے نام پر سیاست کر رہے ہیں اور ان پر اب بھی نوازشریف اور شہبازشریف کا خوف طاری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FyVftd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times