
وہ آج اسلام آباد میں سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹرٹیجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام شنگھائی تعاون تنظیم، مستقبل کے امکانات اور علاقائی روابط کے بارے میں عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو عزم، تحمل اور ذمہ داری سے جواب دیا۔
سیکرٹری خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس دیرینہ تنازعے کا مذاکرات کے ذریعے اور اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔
افغانستان کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ صرف افغانوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ہی ملک میں پائیدار امن ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان عوام نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے اور پاکستان ہمیشہ افغان امن اور مفاہمتی عمل میں سہولت فراہم کرنے کےلئے تیار ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2F6pGXr
0 comments: