
چند روز قبل سندھ میں دوہندو لڑکیوں کے اغوا کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے کر لڑکیوں کی بازیابی کی ہدایت کی تھی، تاہم بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کے اندرونی معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے اس معاملے پر بھارتی ہائی کمشنرسے رپورٹ طلب کی تھی جس پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سشما سوراج کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پاکستان کا اندورنی معاملہ ہے لہٰذا آپ اس میں مداخلت نہ کریں۔
لیکن صرف فواد چوہدری نے ہی نہیں بلکہ نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھی سشما سوراج کو پاکستان کے اندرونی معاملے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں کرارا جواب دیا ہے۔
ماورا حسین نے تین روز قبل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے گڑگاؤں میں کرکٹ کھیلنے جیسے معمولی تنازعہ پر جنونی ہندوؤں کی جانب سے بے گناہ ومعصوم مسلم خاندان پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو شیئر کراتے ہوئے سشما سوراج کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے یہ ویڈیو دیکھی تو احساس ہوا دو غلط کبھی صحیح نہیں ہوسکتے، اسے ہندو لڑکیوں یا مسلم خاندان کی حفاظت کا معاملہ نہیں بنائیں، آئیے اسے برصغیر اوردنیا میں موجود انسانوں کی حفاظت کا معاملہ بناتے ہیں۔
While I attach this video I do realise that Two wrongs DON’T make a right. Let’s not make this about protecting Hindu girls or Muslim families, let’s make this about protecting human lives across the subcontinent, across the world.
— MAWRA HOCANE (@MawraHocane) March 24, 2019
It’s not about ministers, it’s about the public! pic.twitter.com/JQiCF3Eaov
ماورا نے ایک اور ٹوئٹ میں بھارت میں مسلم خاندان پر کیے جانے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں جو غلط ہورہا ہے اور معصوم انسانوں پر جو ظلم کیا جارہا ہے اسے دیکھ کر چین سے سونا ممکن نہیں، خاص کر یہ دیکھ کر کہ جو لوگ طاقت میں ہیں اور اس ظلم کو ختم کرنے میں کردار ادا کرسکتے ہیں وہی لوگ آگ میں تیل ڈال رہے ہیں، تعجب ہوتا ہے کہ یہ لوگ اپنے تباہی کے ایجنڈے میں کامیاب ہوکر کیا حاصل کرلیں گے۔‘‘
It’s hard to go to sleep while SO MUCH is wrong with the World today. Especially when the People in power instead of finding a solution are giving fuel to the fire . I wonder what will be left for them when they do succeed in their self destructive agendas.
— MAWRA HOCANE (@MawraHocane) March 24, 2019
STOP inculcating hate.
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ueu9jh
0 comments: