Sunday, March 3, 2019

مودی کی پالیسیوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، شاہ محمود

مودی کی پالیسیوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، شاہ محمود
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے وہ کام کردیا ہے جو کوئی حکومت نہیں کرسکی تھی، مودی کی پالیسیوں نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کردیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، یورپی یونین، امریکا، برطانیہ، روس، چین اور ترکی سب گفت و شنید اور کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے وہ کام کردیا ہے جو کوئی حکومت نہیں کرسکی تھی اور ان کی پالیسیوں نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کردیا ہے، اس وجہ سے پاکستان اور بھارت کے معاملات میں عالمی برادری کود پڑی ہے۔

علاوہ ازیں اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں چھوٹا سا طبقہ سیاسی عزائم کیلئے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امن کا راستہ چاہتا ہے، بھارت سے بھی امن کی حمایت میں آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ نے کہا تھا کہ وہ پہلے نئی دہلی جائیں گے اور پھر پاکستان آئیں گے لیکن اب اطلاعات آرہی ہیں کہ ان کا دورہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی وزیر معاملات کو سلجھانے میں مدد دینا چاہتے ہیں، پاکستان امن کیلئے ہر وقت تیار ہے، مسئلہ کمشیر اب پوری دنیا میں اجاگر ہوگیا ہے، خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EIRDV3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times