
سندھ اسمبلی کا اجلاس سو دو گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین کے بائیکاٹ کے باعث وقفہ سوالات میں سارے سوالات حکومتی اراکین نے پوچھے۔
اجلاس میں پیپلزپارٹی کی ماروی فصحیح نے صوبے کے نجی تعلیمی اداروں میں سندھی زبان کی تعلیم پر عملدرآمد کرانے کی قرارداد پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔
اجلاس میں نکتہ اعتراض پر تحریک لبیک کے رکن مفتی قاسم فخری نے فیصل واوڈا کے بیان کی شدید مذمت کی۔ جبکہ ایم ایم اے کے عبدالرشید نے خواتین کے عالمی دن پر کچھ این جی اوز کی جانب سے خواتین کی تذلیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ان این جی اوز کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے تعاون کی اپیل بھی کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2O3nJhy
0 comments: