
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھائی بلاول بھٹو اور والد کی نیب میں پیشی پر اپنے بیان میں کہا خاندان کی تیسری نسل ہے جس کاجھوٹےکیسز میں ٹرائل ہورہا ہے، ڈکٹیڑوں کے ڈھانچے بھی نہیں چھوئے جاتے، ہمیں ہمارے ناناکےقتل میں انصاف نہیں ملا، ہمارے ناقص نظام نے ان کے نواسے پرٹرائل کردیا۔
This is the third generation of my family being put on trial with fake cases whilst skeletons of dictators are still untouchable. We have no justice of our grandfather’s murder but this faulty justice system has the audacity to put his grandson on trial.
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) March 20, 2019
یاد رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج والد آصف علی زرداری کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گے،اس موقع پر نیب کی درخواست پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں جے آئی ٹی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے بیانات ریکارڈ کرے گی، جے آئی ٹی ارکان کی جانب سے زبانی سوالات کے ساتھ ساتھ سوالنامے بھی تیار کئے گئے ہیں، جن کے تحریری جوابات طلب کئے جائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Wdp886
0 comments: