Monday, March 4, 2019

پی ایس ایل فور: کراچی کنگز کے خلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری

کراچی کنگز کے خلاف ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں محمد عامر کی خدمات میسر نہیں ہیں، پیسر والدہ کی علالت کے باعث وطن واپس آرہے ہیں۔

ملتان سلطانزکی ٹیم آج بقا کی جنگ لڑرہی ہے، اسے ایونٹ میں رہنے کے لیے آج کی فتح لازمی درکار ہے دوسری صورت میں سلطانز کا سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 8 میں سے صرف 2 کامیابیاں حاصل کرکے سب سے نیچے ہے جب کہ کراچی کنگز 7 میں سے 3 فتوحات کے ساتھ سلطانز سے ایک درجے اوپر ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tRaK9c

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times