Friday, March 29, 2019

پاکستانی قیدی کو بھارتی جیل میں مبینہ تشدد کرتے ہوئے شہید کر دیا گیا

نورلامین کی موت کی تصدیق کر دی ہے
بھارتی جیل میں قید پاکستانی مچھوارے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے جو کہ غلطی سے مچھلیاں پکڑتے ہوئے بھارتی سمندری حدود میں داخل ہو گیا تھا۔

پاکستان کے شہر کراچی کا رہائشی نورلامین کو بھارتی حکام نے 2017 میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے گرفتار کیاتھا جو کہ غلطی سے سمندر حدود پار کر گیا تھا ، وزارت داخلہ نے سندھ کے ہوم سیکریٹری مرحوم کی شناخت کی تصدیق کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔

فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے ترجمان نے نورلامین کی موت کی تصدیق کر دی ہے اور بتایاہے کہ مرحوم بنگالی تھا اور بنگالی پارا کے علاقے ابراہیم حیدری میں رہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی ایس نے اعلیٰ حکام کو خط بھی لکھ دیاہے کہ وہ مرحوم کی میت کو جلد از جلد پاکستان پہنچانے کیلئے اقدامات کرے۔

ترجما ن کا کہنا تھا کہ عمومی طور پر میت کو پاکستان لانے میں پانچ سے چھ روزدرکار ہوتے ہیں۔ ایف سی ایس کا کہناہے کہ موت کی وجہ میت پاکستان منتقل ہونے کے بعد ہی معلوم کی جا سکے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uxKH7g

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times