Monday, March 4, 2019

سعودی کابینہ کی غیر ملکیوں کیلئے الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کی منظوری

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
سعوی عرب کی کابینہ نے کھیلوں کی تقریبات اور کنسرٹس میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

دنیا میں تیل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ اپنی معیشت میں تبدیلی لانے اور اپنے معاشرے کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ریاست کی جانب سے پہلے رہائشی ورکرز، کاروباری مسافروں اور زائرین کے لیے محدود ویزے جاری کیے جاتے تھے جبکہ زائرین کو مقدس مقامات کی زیارت کے لیے خصوصی ویزا دیا جاتا تھا۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ’سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کا مقصد ریاست میں سیاحت پر مقامی سمیت غیر ملکیوں کی جانب سے خرچ رقم کو بڑھانا ہے‘۔

واضح رہے کہ ان کا مقصد سیاحت کو 2015 میں 27 ارب 90 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 2020 میں 46 ارب 60 کروڑ ڈالر تک کرنا ہے۔

محمد بن سلمان کے اصلاحتی ایجنڈے کے طور پر ملک میں تقریباً 40 سال بعد سنیما پر پابندی ختم ہوئی، مغربی پاپ اسٹارز کی پرفارمنس کے ساتھ میوزک کنسرٹس کی اجازت دی گئی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔

اس کا مقصد بیرون ملک سے سیاحوں کی آمد کو بڑھانا تھا، جسے صرف قدامت پسند سوچ رکھنے والے اور بیوروکریسی کی جانب سے بلاک کیا ہوا تھا۔

علاوہ ازیں عرب نیوز نے گزشتہ ہفتے ہونے والے کابینہ کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ’ درخواست موصول ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر سفارت خانے اور قونصلیٹ ویزا جاری کرنے کے مجاز ہوں گے‘۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SHgXyB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times