Monday, March 4, 2019

یو ای ٹی لاہور میں لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی عائد

یو ای ٹی لاہور میں لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے
انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف بزنس اینڈ مینجمنٹ (آئی بی ایم) انسٹی ٹیوٹ (یو ای ای) میں طلبا و طالبات کے لیے ڈریس کوڈ لازم قرار دے دیا ہے جس کے تحت لڑکیوں کو جینز، کیپری اور بنا آستین کی شارٹس پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور لڑکوں کے جینز پہننے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے کہا گیا ہے لڑکیوں کو سر پر لازمی اسکارف پہن کر آنا ہوگا جبکہ جمعے کے روز لڑکوں کے لیے شلوار قمیض پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اس پابندی کے ساتھ ہی لڑکیوں کے جینز، کیپری اور بنا آستین کی شارٹس پہننے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈریس کوڈ کی پابندی نہ کرنے والے طلباء پر پانچ ہزار روپے کے جرمانے کا اطلاق کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق رواں ماہ گیارہ مارچ 2019 سے ہو گا۔

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے یو ای ٹی آئی بی ایم کے ڈائریکٹر ڈاکڑ شعیب نے بتایا کہ تمام طلباء میں ڈریس کوڈ سے متعلق ایک ہفتے کی آگاہی مہم چلائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز سے آئے طلبا کو صحیح معنوں میں ڈریسنگ سکھانے کی غرض سے پابندی کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے سابق وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب سید رضا جیلانی نے پنجاب کے تمام کالجوں اور جامعات میں لڑکیوں کے لئے حجاب کو لازم قرار دینے کے لئے تجویز دی تھی۔

پاکستان کی کچھ جامعات جن میں اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، بحریہ یونیورسٹی، محمد علی جناح یونیورسٹی، اقراء یونیورسٹی، نسٹ اور حیدرآباد کی اسرا یونیورسٹی میں بھی ڈریس کوڈ کا اطلاق کیا جارہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GWHTJf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times