Saturday, March 2, 2019

پائلٹ کو بھارت میں روایتی فوجی پروٹوکول نہ دینے پر نریندر مودی بوکھلاہٹ کا شکار

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان سے رہا ہونے والے پائلٹ کو بھارت میں روایتی فوجی پروٹوکول نہ دینے پر عوامی دباؤ کو کم کرنے کے لیے ابھی نندن کی تعریفوں میں زمین و آسمان کی قلابیں ملانے لگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ’ابھی نندن‘ کے لفظی معنی خوش آمدید کے ہیں لیکن اب بھارتی پائلٹ نے اپنے نام کے معنی ہی تبدیل کر کے رکھ دیئے ہیں۔

بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن پاک فضائیہ کے جوابی کارروائی میں اپنا طیارہ تباہ ہونے کے بعد پیراشوٹ کے ذریعے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوسکے تھے تاہم وہ پاک فوج کی نگاہوں سے خود کو بچا نہ سکے اور گرفتار ہوگئے، پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت انہیں گزشتہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھیج دیا۔

واہگہ بارڈ پر ونگ کمانڈر جیسے ہی اپنی سرزمین پر پہنچے تو ان کے استقبال کے لیے آئے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے فوجی روایات کے برعکس اپنے ونگ کمانڈر کو سیلیوٹ تک نہیں کیا اور نہ پھول نچھاور کیے گئے بلکہ انہیں جلد بازی میں قیدیوں کی طرح اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے۔

واہگہ بارڈر پر ابھی نندن کے ساتھ نامناسب رویے پر مودی سرکار جو پہلے ہی دباؤ کا شکار تھے دہری تنقید کا نشانہ بن گئے اور بوکھلاہٹ میں بے معنی گفتگو کرتے ہوئے کہنے لگے کہ ’ بھارتی قوم میں اتنی طاقت ہے کہ وہ لغت میں درج الفاظ کے معنی تک تبدیل کرسکتے ہیں جیسے اب ابھی نندن کے معنی تبدیل ہوگئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GVqFvR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times