Wednesday, March 27, 2019

نئے پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا کالعدم تنظیم جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں اور پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کےخلاف آج جو کچھ ہو رہا ہے اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے  انٹرویو میں کہا کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے، بھارت کے عام انتخابات سے قبل کچھ ہوسکتا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی ایک ہیجان زدہ شخص ہیں، وہ حملے سے دونوں ممالک کو جنگ کے دھانے پر لے آئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پلوامہ واقعہ مودی حکومت نے جنگی جنون پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا، پلوامہ حملہ مودی کی مسلم مخالف حکومت اور مقبوضہ کشمیر میں ان کی سخت پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کالعدم تنظیم جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں، نئے پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کےخلاف آج جو کچھ ہو رہا ہےاس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہیں، چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے جس پر اس کے شکر گزار ہیں جب کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان چین کی کلائنٹ ریاست بن چکا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ پاکستان آخری بار آئی ایم ایف سے رجوع کرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TXFLYF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times